إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
جب زمین ہلائی جائے گی جیسے کہ ہلائی جائے گی۔
1
الزلزلة
The Earthquake·Medinan·8 ayahs
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جب زمین ہلائی جائے گی جیسے کہ ہلائی جائے گی۔
اور زمین اپنے سارے بوجھ نکال کر باہر پھینک دے گی۔
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہوگیا ہے ؟
اس دن یہ اپنی خبریں کہہ سنائے گی۔
اس لیے کہ اسے اس کے رب نے حکم دیا ہوگا۔
اس دن لوگ علیحدہ علیحدہ ہو کر نکل پڑیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیے جائیں۔
توجس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن بھی کوئی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔
اور جس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن کوئی بدی کی ہوگی وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔