نہیں تھے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا اہل کتاب میں سے اور مشرکین میں سے الگ ہونے والے (یا باز آنے والے) جب تک کہ ان کے پاس البیّنہنہ آجاتی۔
البينة
Al-Bayyinah
The Clear Proof·Medinan·8 ayahs
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ایک رسول ﷺ اللہ کی جانب سے جو تلاوت کرتے ہیں پاکیزہ اوراق کی۔
ان میں بڑے مضبوط احکام (تحریر) ہیں۔
اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے تفرقہ نہیں کیا تھا مگر اس کے بعد جبکہ ان کے پاس البیِّنہ آچکی تھی۔
اور انہیں حکم نہیں ہوا تھا مگر یہ کہ وہ بندگی کریں اللہ کی اپنی اطاعت کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے بالکل یکسو ہو کر اور (یہ کہ) نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی ہے سیدھا (اور سچا) دین۔
بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی خواہ وہ اہل کتاب میں سے تھے خواہ مشرکین میں سے وہ ہوں گے جہنم کی آگ میں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہی لوگ بدترین خلائق ہیں۔
(اس کے برعکس) وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے یہی بہترین خلائق ہیں۔
ان کا بدلہ ہوگا ان کے رب کے پاس دائمی قیام کے باغات کی صورت میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی ان میں وہ رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔