Bayan ul Quran

القيامة

Al-Qiyamah

The Resurrection·Meccan·40 ayahs

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ

نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔

1
وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ

اور نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں نفس لوامہ کی۔

2
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ

کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہیں کرسکیں گے ؟

3
بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ

کیوں نہیں ! ہم تو پوری طرح قادر ہیں اس پر بھی کہ ہم اس کی ایک ایک پور درست کردیں۔

4
بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ

بلکہ انسان تو یہ چاہتا ہے کہ فسق و فجور آگے بھی جاری رکھے۔

5
يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ

وہ پوچھتا ہے : کب آئے گا قیامت کا دن ؟

6
فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ

پس جب نگاہیں چندھیا جائیں گی۔

7
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ

اور چاند بےنور ہوجائے گا۔

8
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ

اور سورج اور چاند یکجا کردیے جائیں گے۔

9
يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ

اس دن انسان کہے گا : کہاں ہے کوئی بھاگ جانے کی جگہ ؟

10
كَلَّا لَا وَزَرَ

(کہا جائے گا :) ہرگز نہیں کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔

11
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ

اس روز تمہارے ربّ ہی کے حضور میں جا کر کھڑے ہونا ہے۔

12
يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

جتلا دیا جائے گا انسان کو اس دن جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہوگا اور جو کچھ پیچھے چھوڑا ہوگا۔

13
بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ

بلکہ انسان تو اپنے نفس کے احوال پر خود ہی خوب بصیرت رکھتا ہے۔

14
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

اور چاہے وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے۔

15
لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ

آپ اس (قرآن) کے ساتھ اپنی زبان کو تیزی سے حرکت نہ دیں۔

16
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ

اسے جمع کرنا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے۔

17
فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ

پھر جب ہم اسے پڑھوا دیں تو آپ اس کی قراءت کی پیروی کیجیے۔

18
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ

پھر ہمارے ہی ذمے ہے اس کو واضح کردینا بھی۔

19
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ

ہرگز نہیں ! اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی ملنے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت کرتے ہو۔

20
وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ

اور تم آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔

21
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ

بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے۔

22
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔

23
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ

اور بہت سے چہرے اس روز اترے ہوئے ہوں گے۔

24
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

ان کو یقین ہوگا کہ اب ان کے ساتھ کمرتوڑ سلوک ہونے و الا ہے۔

25
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ

ہرگز نہیں ! جب کہ جان آکر پھنس جاتی ہے ہنسلیوں میں۔

26
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ

اور کہا جاتا ہے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟

27
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ

اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ اب جدائی کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

28
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جاتی ہے۔

29
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ

اس دن تو تیرے رب ہی کی طرف دھکیلے جانا ہے۔

30
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

پس اس نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی۔

31
وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

بلکہ اس نے جھٹلادیا اور پیٹھ موڑ لی۔

32
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ

پھر چل دیا اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا۔

33
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے !

34
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ

پھر افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے !

35
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا ؟

36
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ

کیا وہ حقیر پانی کی ایک بوند نہیں تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکائی جاتی ہے ؟

37
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

پھر وہ ایک علقہ بنا پھر اللہ نے اس کو بنایا اور اس کے اعضاء درست کیے۔

38
فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

پھر اسی سے اس نے دو زوج بنائے نر اور مادہ۔

39
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ

تو کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ ُ مردوں کو زندہ کردے ؟

40