Bayan ul Quran

الحجر

Al-Hijr

The Rocky Tract·Meccan·99 ayahs

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ وَقُرْءَانٍ مُّبِينٍ

الۗرٰ یہ (اللہ کی) کتاب اور قرآن مبین کی آیات ہیں

1
رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ كَانُوا۟ مُسْلِمِينَ

ایک وقت خواہش کریں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا کہ کاش وہ مسلمان ہوتے

2
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا۟ وَيَتَمَتَّعُوا۟ وَيُلْهِهِمُ ٱلْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

(اے نبی !) چھوڑ دیجیے ان کو یہ کھا پی لیں اور فائدہ اٹھالیں اور (لمبی لمبی) امیدیں ان کو غافل کیے رکھیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

3
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ

اور ہم نے کسی بھی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لیے ایک معین نوشتہ تھا

4
مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ

کوئی امت نہ تو اپنے وقت معین سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے

5
وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ

اور انہوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر (اس کے بقول) یہ ذکر نازل ہوا ہے (ہمارے نزدیک) تم تو یقیناً دیوانے ہو

6
لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

کیوں نہیں لے آتے ہمارے سامنے فرشتوں کو اگر تم سچے ہو

7
مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًا مُّنظَرِينَ

ہم نہیں اتارا کرتے فرشتوں کو مگر حق کے ساتھ اور (اگر فرشتے نازل ہوگئے تو) پھر انہیں مہلت نہیں دی جائے گی

8
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ

یقیناً ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور بلاشبہ ہم ہی اس کے محافظ ہیں

9
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى شِيَعِ ٱلْأَوَّلِينَ

اور (اے نبی !) ہم نے آپ سے پہلے بھی رسول بھیجے تھے پہلی جماعتوں میں

10
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور نہیں آیا ان کے پاس کوئی بھی رسول مگر وہ اس کے ساتھ استہزا ہی کرتے رہے

11
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ

اسی طرح ہم اس کو چبھو دیتے تھے مجرموں کے دلوں میں

12
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ

(تو اے نبی !) یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے اور پہلے لوگوں کی سنت گزر چکی ہے

13
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ

اور اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول بھی دیتے اور وہ اس پر چڑھنے لگتے

14
لَقَالُوٓا۟ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَـٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ

تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری تو نظربندی کردی گئی ہے بلکہ ہم پر تو جادو کردیا گیا ہے

15
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّـٰهَا لِلنَّـٰظِرِينَ

اور ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور ہم نے اسے (آسمانوں کو اور برجوں کو) مزین کردیا ہے دیکھنے والوں کے لیے

16
وَحَفِظْنَـٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ

اور ہم نے حفاظت کی ہے اس کی ہر شیطان مردود سے

17
إِلَّا مَنِ ٱسْتَرَقَ ٱلسَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ مُّبِينٌ

ماسوائے اس کے کہ جو کوئی چوری چھپے سننا چاہے تو اس کا پیچھا کرتا ہے ایک انگارہ چمکتا ہوا

18
وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْزُونٍ

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اس میں ہم نے لنگر ڈال دیے اور اس میں اگا دی ہم نے ہر شے ٹھیک اندازے کے مطابق

19
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ

اور ہم نے بنائے ہیں تمہارے لیے اس میں ذرائع معاش اور (ان کے لیے بھی) جنہیں تم رزق نہیں دیتے

20
وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآئِنُهُۥ وَمَا نُنَزِّلُهُۥٓ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ

اور نہیں ہے کوئی شے مگر ہمارے پاس ہیں اس کے خزانے ہم نہیں نازل کرتے اس میں سے مگر ایک طے شدہ اندازے کے مطابق

21
وَأَرْسَلْنَا ٱلرِّيَـٰحَ لَوَٰقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمْ لَهُۥ بِخَـٰزِنِينَ

اور ہم بھیجتے ہیں ہوائیں جو بوجھل ہوتی ہیں (یا بوجھل کرنے والی ہوتی ہیں) پس ہم نے اتارا آسمان سے پانی پھر وہ تم لوگوں کو پلایا اور تم اس کے جمع کرنے والے نہیں ہو

22
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ

اور یقیناً ہم ہی ہیں جو زندہ بھی رکھتے ہیں اور موت بھی وارد کرتے ہیں اور ہم ہی وارث ہوں گے

23
وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ

اور ہم جانتے ہیں تم میں سے آگے بڑھنے والوں کو بھی اور جانتے ہیں پیچھے رہنے والوں کو بھی

24
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

اور یقیناً آپ کا رب ہی ہے جو ان سب کو جمع کرے گا۔ یقیناً وہ کمال حکمت والا خوب علم رکھنے والا ہے

25
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

اور یقیناً ہم نے بنایا ہے انسان کو سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے

26
وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ

اور جنات کو ہم نے پیدا کیا تھا اس سے پہلے آگ کی لپٹ سے

27
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرًا مِّن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

اور یاد کرو جب کہا تھا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں ایک بشر کو سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے

28
فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ

پھر جب میں اسے پوری طرح درست کر دوں اور پھونک دوں میں اس میں اپنی روح میں سے تو گرپڑنا اس کے لیے سجدے میں

29
فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

تو سجدہ کیا تمام فرشتوں نے مل کر

30
إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

سوائے ابلیس کے اس نے انکار کیا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے

31
قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

اللہ نے فرمایا : اے ابلیس کیا ہوا تجھے کہ تو نہیں ہوا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ

32
قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُۥ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ

اس نے کہا : میرے لیے روا نہیں ہے کہ سجدہ کروں اس بشر کو جسے تو نے پیدا کیا ہے سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے

33
قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

اللہ نے فرمایا : بس نکل جاؤ اس میں سے تم یقیناً مردود ہوچکے ہو

34
وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ

اور یقیناً تم پر لعنت رہے گی روز جزا تک

35
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

اس نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار ! مجھے مہلت دے دے اس دن تک جب یہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے

36
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ

اللہ نے فرمایا (جاؤ) تمہیں مہلت دے دی گئی

37
إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ

وقت معین کے دن تک

38
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں یقیناً مزین کر دوں گا ان کے لیے زمین میں (دنیا کو) اور میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان سب کو

39
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ

سوائے تیرے ان بندوں کے جن کو تو ان میں سے (اپنے لیے) خالص کرلے

40
قَالَ هَـٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ

اللہ نے فرمایا کہ یہ ایک سیدھا راستہ ہے جو مجھ تک پہنچانے والا ہے

41
إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ

یقینا میرے بندوں پر تجھے کچھ اختیار نہیں ہوگا سوائے ان کے جو خود تیری پیروی کریں گمراہوں میں سے

42
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ

اور یقیناً جہنم ہی ان سب کا موعود ٹھکانہ ہے

43
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ

اس (جہنم) کے سات دروازے ہیں ان میں سے ہر دروازے کا ایک حصہ ہے مقرر شدہ

44
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

(اس کے برعکس) یقیناً متقی لوگ ہوں گے باغات اور چشموں میں

45
ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ

(ان سے کہا جائے گا کہ) تم داخل ہوجاؤ ان (باغات) میں سلامتی کے ساتھ بےخوف و خطر

46
وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ

اور ہم نکال دیں گے ان کے سینوں میں سے جو کچھ بھی کدورت ہوگی بھائی بھائی (بن کر وہ بیٹھے ہوں گے) تختوں پر آمنے سامنے

47
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ

نہیں پہنچے گی انہیں اس میں کوئی تھکان اور نہ ہی وہ اس میں سے نکالے جائیں گے

48
۞ نَبِّئْ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

(اے نبی !) میرے بندوں کو بتا دیجئے کہ میں یقیناً بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہوں

49
وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ

اور یہ کہ میرا عذاب بھی بہت دردناک عذاب ہے

50
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ

اور انہیں ذرا بتایئے ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں

51
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ

جب وہ داخل ہوئے آپ کے ہاں تو انہوں نے سلام کیا آپ نے کہا کہ ہمیں تو تم سے خوف آ رہا ہے

52
قَالُوا۟ لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ

انہوں نے کہا کہ ڈرئیے نہیں ہم آپ کو ایک صاحب علم بیٹے کی بشارت دیتے ہیں

53
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِى عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِىَ ٱلْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ

آپ نے کہا کہ کیا تم مجھے خوشخبری دے رہے ہو باوجود اس کے کہ مجھ پر بڑھاپا طاری ہوچکا ہے تو تم مجھے یہ کیسی خوشخبری دے رہے ہو

54
قَالُوا۟ بَشَّرْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْقَـٰنِطِينَ

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو حق کے ساتھ بشارت دے رہے ہیں تو آپ ناامید لوگوں میں سے نہ ہوں

55
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ

آپ نے کہا کہ کون ہوگا جو اپنے رب کی رحمت سے مایوس ہو سوائے گمراہوں کے

56
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

آپ نے پوچھا : اے فرستادو ! تمہاری کیا مہم ہے

57
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیجا گیا ہے ایک مجرم قوم کی طرف

58
إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ

سوائے آل لوط کے ان سب کو ہم ضروربچا لیں گے

59
إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ ۙ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ

سوائے ان کی بیوی کے ہم نے اندازہ ٹھہرا لیا ہے کہ وہ یقیناً پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگی

60
فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلُونَ

تو جب لوط کے گھر پہنچے وہ بھیجے ہوئے

61
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

اس (لو ط) نے کہا کہ یقیناً تم اجنبی لوگ ہو

62
قَالُوا۟ بَلْ جِئْنَـٰكَ بِمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَمْتَرُونَ

انہوں نے کہا : بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ شے لے کر آئے ہیں جس کے بارے میں یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے تھے

63
وَأَتَيْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ

اور ہم آئے ہیں آپ کے پاس حق (قطعی فیصلے) کے ساتھ اور یقیناً ہم سچے ہیں

64
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ ٱلَّيْلِ وَٱتَّبِعْ أَدْبَـٰرَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَٱمْضُوا۟ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ

تو آپ اپنے گھر والوں کو لے جائیے رات کے ایک حصے میں اور آپ ان کے پیچھے پیچھے جائیے اور آپ لوگوں میں سے کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور آپ چلے جائیے جہاں آپ کو حکم ہوا ہے

65
وَقَضَيْنَآ إِلَيْهِ ذَٰلِكَ ٱلْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَـٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ

اور ہم نے لوط کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی

66
وَجَآءَ أَهْلُ ٱلْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

اور آئے اہل شہر خوشیاں مناتے ہوئے

67
قَالَ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ ضَيْفِى فَلَا تَفْضَحُونِ

لوط نے کہا : یہ میرے مہمان ہیں چناچہ تم لوگ مجھے رسوا نہ کرو

68
وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ

اللہ سے ڈرو اور مجھے بےآبرو مت کرو

69
قَالُوٓا۟ أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ

انہوں نے کہا : کیا ہم نے آپ کو سب دنیا والوں (کی حمایت میں کھڑے ہونے) سے منع نہیں کیا تھا

70
قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِىٓ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ

آپ نے کہا : یہ میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے

71
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِى سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ

قسم ہے آپ کی جان کی وہ لوگ اپنی اس بدمستی میں بالکل اندھے ہوگئے تھے

72
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

تو انہیں آپکڑا ایک چنگھاڑنے اجالا ہونے کے وقت

73
فَجَعَلْنَا عَـٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ

پھر ہم نے اس کے اوپر والے حصے کو بنا دیا اس کے نچلے والا اور ہم نے برسائے ان کے اوپر پکی ہوئی مٹی کے کنکر

74
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ

یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو حق کے متلاشی ہوتے ہیں

75
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ

اور یہ بستیاں ایک سیدھی راہ پر واقع تھیں

76
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

یقیناً اس میں نشانی ہے اہل ایمان کے لیے

77
وَإِن كَانَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ لَظَـٰلِمِينَ

اور بیشک بن والے بھی ظالم تھے

78
فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ

تو ان سے بھی ہم نے انتقام لیا۔ اور یہ دونوں بستیاں بھی کھلے راستے پر واقع تھیں

79
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ ٱلْحِجْرِ ٱلْمُرْسَلِينَ

اور (اسی طرح) حجر والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا

80
وَءَاتَيْنَـٰهُمْ ءَايَـٰتِنَا فَكَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ

اور انہیں ہم نے اپنی آیات عطا کیں لیکن وہ ان سے اعراض ہی کرتے رہے

81
وَكَانُوا۟ يَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ

اور وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے امن و سکون کے ساتھ

82
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

تو انہیں آپکڑا ایک چنگھاڑ نے صبح کے وقت

83
فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

تو کچھ کام نہ آسکا ان کے جو وہ کماتے تھے

84
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ ۗ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَـَٔاتِيَةٌ ۖ فَٱصْفَحِ ٱلصَّفْحَ ٱلْجَمِيلَ

اور ہم نے نہیں تخلیق کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور یقیناً قیامت آکر رہے گی تو (اے نبی !) آپ ان سے خوبصورتی کے ساتھ در گزر کریں

85
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ

یقیناً آپ کا رب پیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہے

86
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَـٰكَ سَبْعًا مِّنَ ٱلْمَثَانِى وَٱلْقُرْءَانَ ٱلْعَظِيمَ

اور ہم نے آپ کو دی ہیں سات بار بار پڑھی جانے والی آیات اور عظمت والا قرآن

87
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ

آپ آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں اس مال و متاع کی طرف جو ہم نے ان کے مختلف گروہوں کو دے رکھا ہے اور آپ ان کی حالت پر غم نہ کریں اور اہل ایمان کے لیے اپنے بازو جھکا کر رکھیں

88
وَقُلْ إِنِّىٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلْمُبِينُ

اور کہہ دیجیے کہ میں تو کھلم کھلا خبردار کرنے والا ہوں

89
كَمَآ أَنزَلْنَا عَلَى ٱلْمُقْتَسِمِينَ

جیسے کہ ہم نے نازل کیا ان تقسیم کرنے والوں پر

90
ٱلَّذِينَ جَعَلُوا۟ ٱلْقُرْءَانَ عِضِينَ

جنہوں نے (اپنے) قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا

91
فَوَرَبِّكَ لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

تو (اے محمد !) آپ کے رب کی قسم ! ہم ان سب سے پوچھ کر رہیں گے

92
عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیں

93
فَٱصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ

اب آپ علی الاعلان بیان کریں جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اور ان مشرکوں کی ذرا پروا نہ کریں

94
إِنَّا كَفَيْنَـٰكَ ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ

ہم آپ کی طرف سے کافی ہیں ان استہزا کرنے والوں (سے نمٹنے) کے لیے

95
ٱلَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود گھڑے بیٹھے ہیں۔ تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

96
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے ان کی باتوں سے

97
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

پس آپ تسبیح کیجیے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیے

98
وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ

اور اپنے رب کی بندگی میں لگے رہیں یہاں تک کہ یقینی شے وقوع پذیر ہوجائے

99