Bayan ul Quran

الدخان

Ad-Dukhan

The Smoke·Meccan·59 ayahs

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

حمٓ

ح م۔

1
وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ

قسم ہے اس روشن کتاب کی

2
إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةٍ مُّبَـٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

یقینا ہم نے اس کو نازل کیا ہے ایک مبارک رات میں یقینا ہم خبردار کردینے والے ہیں

3
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

اس رات میں تمام ُ پر حکمت امور کے فیصلے صادر کیے جاتے ہیں

4
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

طے شدہ احکام ہماری طرف سے۔ یقینا ہم ہی ہیں (رسولوں کو) بھیجنے والے

5
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

رحمت کے طور پر آپ کے رب کی طرف سے۔ یقینا وہی ہے سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا

6
رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

آسمانوں اور زمین کا رب اور جو کچھ ان کے مابین ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو

7
لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی مارتا ہے وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے آباء واجداد کا بھی رب ہے

8
بَلْ هُمْ فِى شَكٍّ يَلْعَبُونَ

لیکن یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں

9
فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ

تو آپ انتظار کیجیے اس دن کا جس دن آسمان لائے گا واضح دھواں

10
يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

وہ ڈھانپ لے گا لوگوں کو۔ یہ ایک درد ناک عذاب ہوگا

11
رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

(اُس وقت لوگ کہیں گے :) اے ہمارے رب ! اس عذاب کو ہم سے دور کر دے ہم ایمان لانے والے ہیں

12
أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ

کہاں ہے ان کے لیے یاد دہانی کی استعداد جبکہ آچکا ہے ان کے پاس ایک واضح کردینے والا رسول

13
ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ

پھر انہوں نے منہ پھیرلیا اس کی طرف سے اور کہا کہ یہ تو سکھایا پڑھایا ہوا مجنون ہے

14
إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ

ہم دور کردیں گے اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیے تو تم لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے

15
يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پکڑ (اُس دن) یقینا ہم پورا پورا انتقام لیں گے

16
۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ

اور ہم نے آزمایا تھا ان سے پہلے قوم فرعون کو بھی اور ان کے پاس بھی ایک بہت معزز رسول آیا تھا

17
أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

(اس پیغام کے ساتھ) کہ تم اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو۔ یقینا میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

18
وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ

اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس لے کر آیا ہوں ایک واضح سند

19
وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

اور میں نے پناہ پکڑ لی ہے اپنے اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو

20
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ

اور اگر تم لوگ میری بات نہیں مانتے ہو تو مجھ سے دوررہو

21
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ

پھر اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم قوم ہے

22
فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

پس میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جائو آگاہ رہو کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

23
وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ

اور چھوڑ دینا سمندر کو ساکن یہ ایک لشکر ہیں جو غرق کیے جائیں گے

24
كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

انہوں نے کتنے ہی باغوں اور چشموں کو چھوڑا

25
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

اور کھیتیوں اور شاندار رہائش گاہوں کو

26
وَنَعْمَةٍ كَانُوا۟ فِيهَا فَـٰكِهِينَ

اور کیسی کیسی نعمتوں کو جن میں وہ عیش کیا کرتے تھے

27
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَـٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ

یوں ہی ہوا اور ہم نے وارث بنا دیا ان چیزوں کا دوسرے لوگوں کو

28
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ

تو نہ ان پر آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت دی گئی

29
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ

اور ہم نے نجات دے دی بنی اسرائیل کو ذلت آمیز عذاب سے

30
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ

یعنی فرعون سے یقینا وہ بڑا ہی سرکش حد سے نکل جانے والوں میں سے تھا

31
وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَـٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور ہم نے علم رکھنے کے باوجود اُن (بنی اسرائیل) کو اقوامِ عالم پر ترجیح دی تھی

32
وَءَاتَيْنَـٰهُم مِّنَ ٱلْـَٔايَـٰتِ مَا فِيهِ بَلَـٰٓؤٌا۟ مُّبِينٌ

اور ہم نے انہیں بہت سی ایسی نشانیاں دیں جن میں بہت واضح آزمائش تھی

33
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ

یہ لوگ تو یہی کہہ رہے ہیں

34
إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

کچھ نہیں مگر ہماری یہ پہلی موت ہی ہوگی اور ہم (دوبارہ) اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

35
فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

تو لائو ذرا ہمارے آباء و اَجداد کو اگر تم سچے ہو

36
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَـٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ

کیا یہ بہتر ہیں یا ُ تبع ّکی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ سب کے سب مجرم تھے

37
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے مابین ہے محض کھیل کے طور پر تو تخلیق نہیں فرمایا

38
مَا خَلَقْنَـٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

اور ہم نے نہیں بنایا ان دونوں کو مگر حق کے ساتھ مگر ان لوگوں کی اکثریت علم نہیں رکھتی

39
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَـٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ

یقینا فیصلے کا دن ان سب کا وقت ِمعین ّہے

40
يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہیں آسکے گا اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی

41
إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

سوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرما دے۔ یقینا وہی ہے زبردست بہت رحم فرمانے والا

42
إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

یقینا زقوم کا درخت

43
طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ

گنہگاروں کا کھانا ہے

44
كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ

پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولے گا پیٹوں کے اندر

45
كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ

جیسے گرم پانی کھولتا ہے

46
خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ

(پھر کہا جائے گا :) پکڑو اس کو اور دھکیلتے ہوئے لے جائو اسے عین جہنم کے بیچوں بیچ

47
ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ

پھر انڈیل دو اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب

48
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ

اب چکھو ! تم تو بڑے طاقتور بہت معزز تھے نا

49
إِنَّ هَـٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ

یقینایہی ہے وہ چیز جس کے بارے میں تم شک کرتے تھے

50
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍ

(اس کے برعکس) متقین بڑی امن والی جگہ میں ہوں گے

51
فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

باغات اور چشموں میں

52
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ

باریک اور موٹے ریشم کا لباس پہنیں گے ایک دوسرے کی طرف رخ کیے ہوئے (بیٹھے ہوں گے)

53
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍ

اسی طرح ہوگا اور ہم ان سے بیاہ دیں گے بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

54
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

وہ طلب کریں گے اس میں ہر طرح کے پھل اطمینان کے ساتھ

55
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

وہ نہیں چکھیں گے اس میں موت سوائے اس پہلی موت کے اور اللہ نے انہیں بچالیا ہے جہنم کے عذاب سے

56
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

یہ فضل ہوگا آپ کے رب کی طرف سے۔ یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہے

57
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

تو (اے نبی ﷺ !) ہم نے اس قرآن کو آسان کردیا ہے آپ کی زبان پر تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں

58
فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ

تو آپ ﷺ انتظار کیجیے یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

59